ہارون آباد ، لاکھوں روپے کی ڈکیتی کا سراغ تھانہ سٹی پولیس ایک ماہ گزرنے کے باوجود نہ لگا سکی

Published on August 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

har
ہارون آباد(یواین پی )سبزی منڈی کے تاجر سے لاکھوں روپے کی دن دیہاڑے ڈکیتی کا سراغ تھانہ سٹی پولیس ایک ماہ گزرنے کے باوجود نہ لگا سکی، ا یس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں جھوٹی تسلیاں دے رہا ہے تھانہ سٹی پولیس کی گشت گاڑی رات کو بھر پور گشت کرنے کی بجائے سبزی منڈی میں جا کرپیٹ پوجا کرنے لگی متاثرہ تاجر اور اس کے ساتھیوں نے دن دیہاڑے ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری میں ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد کی عدم دلچسپی پر شکایات کے انبار لگا دئیے روز قبل سبزی منڈی ہارون آباد کے آڑھتی محمد ارشدسے مسلح ڈاکو ؤں نے دن دیہاڑے تقریبا ساڑھے چودہ لاکھ روپے لوٹ لیے تھے اس وقوعہ کے خلاف سبزی منڈی ہارون آباد کے تاجر وں نے مکمل ہڑتال کر کے بھر پور احتجاج بھی کیا تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او نے ملزمان کی گرفتاری کی امید دلوائی تاہم اس کے بعد ایس ایچ او نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے سلسلہ میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھائی رسمی کاروائی کرتے رہے ہیں ایس ایچ او تھانہ سٹی کی اس وقوعہ کے ملزموں کی گرفتاری سے عدم دلچسپی افسوسنا ک ہے تھانہ سٹی پولیس ہارو ن آباد کی گشت کاڑی اکثر سبزی منڈی میں رات کو کھڑی پائی جاتی ہے اور پولیس اہلکار وہاں پیٹ پوجا کر کے چلے جاتے ہیں اور گشت نہ کرنے کی وجہ سے جرائم بڑھتے جا رہے ہیں ۔متاثرہ آڑھتی سبزی منڈی محمد ارشدودیگر نے کہا ہے کہ تھانہ سٹی ہارون آبادکے ایس ایچ او کا تبادلہ کر کے نیا سیٹ اپ اس تھانے میں تعینات کر کے شہریوں کو اس غفلت و لاپرواہی کا شکار ہونے سے بچایا جائے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes