اعجاز درانی کومداحوں سے بچھڑے ایک برس بیت گیا

Published on March 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستانی فلموں کے رومانوی ہیرو کہلائے جانے والے اور 1970 کی مقبول فلم ہیر رانجھا میں رانجھا کا کردار ادا کرنے والے اداکار اعجاز درانی کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک برس بیت گیا۔ اعجاز درانی نے اپنی زندگی کا نصف سے زائد حصہ فلم انڈسٹری کو دیا اور ان کا شمار پاکستانی فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کے چند مقبول اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔ اعجاز درانی متحدہ ہندوستان میں حالیہ پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع گجرات کے گاوں میں پیدا ہوئے اور نوجوانی میں 1956 میں ہی اداکاری کا آغاز کردیا۔ انہوں نے حمیدہ فلم سے اداکاری کا آغاز کیا تاہم انہیں 1960 کے بعد شہرت ملنا شروع ہوئی۔اعجاز درانی نے شاندار فلمی کیریئر کے دوران 150 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی مقبول فلموں میں ڈاکو کی لڑکی، گلبدن، عزت، وطن، فرشتہ، شہید، دوشیزہ، بدنام، سرحد، دوست دشمن، گناہ گار، بیٹی، بیٹا، دھوپ اور سائے، جوانی مستانی، ظال، دلبر، دلدار، ناجو، پاک دامن، ہیر رانجھا، زرقا، سلطان، ضدی اور شعلے سمیت دیگر شامل ہیں۔اعجاز درانی نے جہاں فلمی کیریئر میں رومانوی ہیرو کے طور پر اپنی شناخت بنائی، وہیں حقیقی زندگی میں بھی انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں اور مقبول اداکارہ فردوس بیگم سے شادی کرکے خود کو حقیقی رومانوی شخص کے طور پر منوایا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes