ریسکیو 1122 کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واک اور ریلی کا اہتمام

Published on February 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

عبدالحکیم (یو این پی) ریسکیو 1122 کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ہمراہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجاز انجم نے کی۔ واک میں ریسکیو آفیسر، ریسکیوجوانوں،ریسکیو سکا¶ٹس، موٹر وے پولیس، وکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ و طلبائ، میڈیا نمائیندگان اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ واک میں شریک شرکاءنے جھنڈے اور بینر اٹھا رکھے تھے جس میں کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجاز انجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو جیل بنائے ہوئے چھ ماہ ہونے والے ہیں مگر عالمی برادری بھارتی مظالم کے خلاف بھیگی بلی بنی ہوئی ہے اور پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں پرہونے والے ہر ظلم کے خلاف برسرِ پیکار ہے۔ہم کشمیریوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہر پاکستانی کا ایک ہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔ بعد ازاں ریسکیو 1122 کی جانب سے ریلی نکالی گئی جو لاہور موڑ ریسکیو آفس سے شروع ہو کرشہر کے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی واپس لاہور موڑ پر اختیام پذیر ہوئی۔ ریلی میں موٹر وے پولیس آفیسرز شیخ یونس، کفایت اللہ، پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ عدیل خان اور ایس ایچ او کہنہ زینب ملک نے شرکت کی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog