جھنگ،بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج،ن اور آزاد فاتح،پی ٹی آئی ایک بھی نشست جیت نہ سکی

Published on December 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,302)      No Comments

03جھنگ،بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج،ن اور آزاد فاتح،پی ٹی آئی ایک بھی نشست جیت نہ سکی
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میونسپل کمیٹی جھنگ کے تمام پچاس وارڈوں کے غیر حتمی و غیر رکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار 20 وارڈوں میں کامیاب ہو گئے ۔غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مولانا محمد احمد لدھیانوی کے راہ حق گروپ نے 14 جبکہ آزاد امیدواروں نے 16 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔اس میونسپل کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف نے 28 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے لیکن کوئی بھی امیدوار نشست حاصل نہ کر پائے ۔اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور راہ حق گروپ میں دیکھنے میں آیا اور تمام اہم نشستوں پر متوقع مضبوط امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔شیخ وقاص اکرم کے تینوں بھائی شیخ شیراز اکرم وارڈ 14 ،شیخ فواد اکرم وارڈ 26 اور شیخ نواز اکرم وارڈ 30 سے اپنی اپنی نشستیں جیتنے میں کامیاب رہے ۔شیخ نواز اکرم چئیر مین شپ کیلئے اس گروپ کے متوقع امیدوار بھی ہیں اس کے علاوہ چئیرمین شپ کے ایک اور امیدوار آزاد ناصر انصاری بھی اپنی نشست جیتنے میں کامیاب رہے ہیں ۔مذکورہ میونسپل کمیٹی سے جو ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ان میں وارڈ چار سے چوہدری محمد اسحاق ،وارڈ پانش سے ناصر عباس سیال ،وارڈ 13 سیملک اقبال ،وارڈ 14 کے شیخ شیراز اکرم ،وارڈ 18 کے زاید پرویز لالہ ۔وارڈ 23 سیرئیس عباس ،وارڈ26 سے شیخ فواد اکرم اور وارڈ 29 کے چوہدری حق نواز شامل ہیں ،نتائج کے مطابق وارڈ 30سے شیخ نواز اکرم ،وارڈ 31 سے شیخ محمد یونس ،وارڈ 32 سے حکیم محمودالحسن ،وارڈ 33 سے محسن رضا ،وارڈ 34 سے چوہدری عمران یٰسین ،وارڈ 36سے حسنین حیدر ،وارڈ 37 سے پرویز تھہیم ،وارڈ 44 سے علی رضا ،وارڈ 45 سے رب نواز ،وارڈ 48 سے جلالدین اور وارڈ 50سے انصر عباس نے ن لیگ کی سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔آزاد حیثیت سے کامیاب ہو نے والے امیدواروں میں وارڈ تین کے تصور شاہ ،وارڈ چھ کے محمد ندیم ،وارڈ سات کے رمضان ،وارڈ آٹھ سے محمد آزاد ناصر انصاری ،وارڈ 10 کے ناصر حیدری ،وارڈ 11کے اللہ دتہ گوندل اور وارڈ 15 کے نوسلطان بھٹہ شامل ہیں ۔وارڈ 16 سے ممتاز حسین ،وارڈ 17 سے علی رضا ٹیپو ،وارڈ 24 سے اعظم جنجوعہ ،وارڈ 25 سے رانا شکیل ،وارڈ 27 سے اقبال انجم ،وارڈ 28 سے عابد حسین ،وارڈ 38 سے زین رضا ،وارڈ 40 سے کریم بخش ،وارڈ 47 سے ظفر گوگا اور وارڈ 49 سے خالد عباس آزاد حیثیت سے کامیاب ہوئے کامیاب ہوئے ہیں ۔ راہ حق گروپ کی طرف سے وارڈ ایک کے محمد اکرم ٹوانہ ،وارڈ دو سے حاجی غلام شبیر وارڈ نو سے ملک شعیب ،وارڈ 12 سے محمد ساجد علی ،وارڈ 19 سے آصف بھٹہ ،وارڈ 20 سے صفی احمد خان اور وارڈ 21سے شیخ یعقوب کامیاب ہوئے ہیں ۔وارڈ 22 کے اللہ دتہ ،وارڈ 35 کے محمد اسلم گجر ،وارڈ 39 کے محمد صدیق ،وارڈ 41 کے ارشد محمود عطا اور وارڈ 42 سے محمد اسحاق نے راہ حق گروپ کی طرف سے کامیابی حاصل کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے 13 وارڈوں کے غیر حتمی ار غیر سرکاری نتائج کے مطابق نو نشستوں پر ن لیگی امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس میونسپل کمیٹی کے بقیہ چار وارڈوں میں آزاد امیدوار ہی کامیاب ہوئے ہیں ۔مسلم لیگ ن کی جانب سے کامیا ب ہونے والے امیدوارو ں میں وارڈ دو سے سیٹھ باقر علی ،وارڈ تین کے مہر علی ،وارڈ چار سے سید غلام عباس ،وارڈ پانچ سے میاں محمد توقیر ،وارڈ چھ کے ارشاد حسین ،وارڈ سات کے مہر لیاقت ،وارڈآٹھ سے چوہدری عبدالستار ،وارڈ 12 سے چوہدری محمد اسلم اور وارڈ 13 سے سیٹھ ممتاز شامل ہیں ۔مذکورہ میونسپل کمیٹی سے وارڈ ایک کے رانا محمد دلدار ،وارڈ نو سے سید علی رضا ،وارڈ 10 سے معظم علی اور وارڈ 11 سے رانا محمد اسلم نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)احمد پور سیال کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔واقع کے مطابق قائم بھروانہ کے صغیر حسین اور اقبال حسین موٹر سائیکل پر سوار ہو کر رات تین بجے احمد پور سیال سے الیکشن ڈیوٹی کر کے واپس قائم بھروانہ آ رہے تھے ۔صغیر اور اقبال جب گڑھ مہاراجہ پل کے قریب پہنچے تو وہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئے ۔حادثے کے نتیجے میں صغیر حسین موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اقبال حسین شدید زخمی ہوا ۔زخمی اور نعش کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تحصیل ہید کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کیا جہاں اقبال کی حالت تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے ۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیو موقع سے فرار ہو گیا تاہم ابھی تک اس سلسلے میں پولیس نے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) احمد پور سیال میں ن لیگ 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے۔میونسپل کمیٹی احمد پور سیال کے 12 وارڈوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نو نشستوں پر کامیاب ہو گئی ہے ۔اس وارڈ کے بقیہ تین وارڈوں میں آزاد امیدوار کامیابی حاصل کر پائے ہیں ۔وارڈ ایک سے غلام اسحاق ن لیگ ،وارڈ دو سے ن لیگ کے بدر جہاں ،وارڈتین میں ن لیگ کے محمد ندیم ،وارڈ چار سے آزاد امیدوار عرفان حیدر ،وارڈ پانچ میں ن لیگ کے رانا توقیر کامیاب ہوئے ہیں ۔وارڈسات سے آزاد امیدوار محمد یعقوب ،وارڈ آ ٹھ سے ن لیگ کے محمد عرفان ،وارڈ نو سے آزاد امیدوار عبدالغفور ،وارڈ 10 سے ن لیگ کے مظہر عباس ،وارڈ 11 سے نلیگ کے ذیشان حیدر اور وارڈ 12سے ن لیگ کے محمد نواز کامیابی حاصل کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میونسپل کمیٹی شورکوٹ کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مجموعی 23 وارڈز میں سے 15 نشستوں پر آزاد امیدوار جبکہ آٹھ پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی ہے ۔غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جیتنے والے آزاد امیدواروں میں وارڈ پانچ سے محمد اشد رانا ،وارڈ چھ سے فیاض حسین ،وارڈ نو سے محمد عابد حسین ،وارڈ 10 سے آصف زرگر ،وارڈ 11سے محمد عاشق ،وارڈ 14سے انور عباس ،وارڈ 15سے محمد اشرف ،وارڈ 16 سے محمد سلیم شاہ ،وارڈ 17 سے حاجی محمد اشرف ،وارڈ 18 سے قمر نواز ،وارڈ 19 سے عثمان سوہنا ،وارڈ20 سے محمد اشرف ،وارڈ 21 سے خرم ملک اور وارڈ 23 سے محمد نعیم آفاق شامل ہیں ۔مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر وارڈ ایک سے عمران رضا ،وارڈ دو سے سید فخر عباس ،وارڈ تین سے طالب حسین ،وارڈ چار سے محمد اویس نومی ،وارڈ سات سے سید شاہد جاوید ،وارڈ آٹھ سے میاں مشتاق ،وارڈ 12سے انور علی ،وارڈ 13سے حاجی محمد رفیق اور وارڈ 22 سے محمد صدیق کامیاب ہوئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری کے مجموعی 11 وارڈز میں سے 10 میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق جنرل کونسلر کی نشست پر کامیاب ہونیوالوں میں وارڈ ایک سے وسیم خان ،وارڈ دو سے جمشید غنی ،وارڈ تین سے محمد رمضان ،وارڈ چار سے میاں شہباز ،وارڈ پانچ سے محمد اسحاق ،وارڈ چھ سے محمد رمضان ،وارڈ سات سے ظفر علی ،وارڈ آٹھ سے سلیم اصغر ،وارڈ 10 سے ظہور احمد اور وارڈ 11 سے حبیب الرحمٰن شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل اٹھارہ ہزاری کی د س یونین کونسلوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مطابق آزاد امیدوار کامیاب ہو گئے ہیں ۔یو سی اٹھارہ ہزاری میں کل 11 یونین کونسلیں ہیں جن میں سے دس کے نتائج سامنے آ گئے ہیں ۔اس تحصیل میں تمام آزاد امیدوار وں میں مقابلہ ہو اجہاں پر چئیرمین اور وائس چئیرمین کے 47 پینل مد مقابل تھے ۔یو سی 81 سے کاشف سربانہ ،یو سی 82 سے چوہدری اسحاق ،83 سے قاسم خان بلوچ ،یوسی 85 سے اقبال خان جبوآنہ ،یوسی 86 سے میاں محمود چیلہ ،یوسی 87 سے افتخار حسین بلوچ ،یوسی 88 سے ارشاد حسین قریشی ،یو سی 89 سے گلزار شاہ ،یوسی 90 سے نواز اکبر اور یوسی 91 سے شہریار خان بلوچ کامیاب ہوئے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog