معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے کھیل ملک عمر فاروق نے چک 527 کے گورنمنٹ ہائی سکول ڈجکوٹ کا دورہ

Published on March 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے کھیل ملک عمر فاروق نے چک 527 کے گورنمنٹ ہائی سکول ڈجکوٹ کا دورہ کیا اورپودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن طاہر صدیقی اور دیگر افسران نے بھی شجرکاری میں حصہ لیا۔معاون خصوصی نے شجرکاری کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹن بلین ٹری پروگرام وزیر اعظم کا انقلابی اقدام ہے جس کے تحت ہر ادارہ شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ہم نے مل کر اپنے ملک کو ہرا بھرا کرنا ہے۔دریں اثناء معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب نے نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے طالب علموں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔پرنسپل محمد مرسلین،اساتذہ اور معززین علاقہ موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme