فلمسٹار صوبیہ خان کا کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے سے نکاح

Published on July 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 821)      No Comments


لاہور: (یواین پی) اداکارہ ثوبیہ خان نے معروف کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر سے نکاح کر لیا اور میڈیا نے نکاح کی تصاویر بھی حاصل کر لیں۔چند دنوں سے ثوبیہ خان کی خفیہ شادی کی افواہیں کافی گردش میں تھیں، مگر کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ شادی کی خبروں میں کس حد تک صداقت ہے۔ میڈیا نے نکاح کی تصاویر حاصل کر لیں، اور ثوبیہ خان نے خود بھی اس بات کی تصدیق کر دی کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں اور نئے سال کے آغاز میں باقاعدہ پیا گھر سدھار جائیں گی ۔عثمان قادر بھی اپنے والد عبدالقادر کی طرح کرکٹر ہی ہیں ۔عثمان قادر مختلف کلبز کی جانب سے کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ افریقہ اور آسٹریلیا کے کرکٹ کلب میں باقاعدہ لوگوں کو کرکٹ کھیلنے کی ٹریننگ بھی دے رہے ہیں۔ ثوبیہ خان فلم ،ٹی وی، اسٹیج اور فیشن کی دنیا میں خاصا نام کما چکی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes