ہمارے نوجوان ڈاکٹرز عوام کی صحت مند زندگی کے لئے فکر مند ہیں فردوس رائے

Published on March 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)کائنات ویلفیئر سوسائٹی اور ہومینٹیرین فزیوسوسائٹی کے اشتراک سے ملت ٹاؤن کے نجی سکول میں فری فزیوتھراپی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔ رکن صوبائی اسمبلی فردوس رائے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کائنات ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے وقاص پرویز (بانی کائنات ویلفئیر سوسائٹی)،محسن شہزاد،رانا عاطف،ہیومنٹیرین فزیو سوسائٹی کی طرف سے ڈاکٹرزپینل میں ڈاکٹر محمد سہیل رضا(صدر)، ڈاکٹر رابعہ خان (نائب صدر)،ڈاکٹر تحریم منیر،ڈاکٹر نمرہ افتخار،ڈاکٹر خدیجہ یاسمین اور ڈاکٹر کائنات ادریس نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔ڈاکٹر انتسام اسلم (بانی ہیومنٹیرین فزیو سوسائٹی)نے بتایا کہ جسمانی وذہنی بیماری میں مبتلا مریضوں کا مکمل فری علاج مہیا کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصد عوام کی بھلائی ہے کیونکہ ایک صحت مند معاشرہ ہی ایک قوم کو صحت مند مستقبل دیتا ہے۔ہماری تمام تر کوششیں تعمیری مقاصد پر مبنی ہیں۔ایم پی اے فردوس رائے نے کہا کہ ہمارے نوجوان ڈاکٹرز عوام کی صحت مند زندگی کے لئے فکر مند ہیں جو اپنی خدمات بالکل مفت فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کائنات ویلفئیر سوسائٹی کے افراد باہم معذوری کے شعور کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی کیلئے انکو شمولیت کی اسناد اور شیلڈز دیں۔وقاص پرویز نے بتایا کہ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کر کے اطفال باہم معذوری نہ صرف مفت تعلیم حاصل کر سکتے ہیں بلکہ انہیں ہنر مند بنا کر معاشی طور پر مستحکم بھی کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں وقاص پرویز نے فردوس رائے کو افراد باہم معذوری کو رجسٹریشن میں پیش آنے والے مسائل کے بارے آگاہ کیا جن کے حل کی انہوں نے یقین دہانی کرائی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme