تعلیمی اداروں کے سربراہ سکیورٹی پر کو ئی سمجھوتہ نہ کریں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ

Published on January 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 765)      No Comments

index
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکیورٹی پر کو ئی سمجھوتہ نہ کریں یہ بات انہوں نے تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کے جائزہ کے لیے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد، ای ڈی او فنانس ڈاکٹر محمد غیاث ، ای ڈی ا و ایجوکیشن شوکت علی طاہر،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رمضان شہزاد،ڈی ای او سکینڈری جاوید احمد باجوہ ، ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ محمد معروف، ڈی ای او زنانہ مصباح رفیق، سول ڈیفنس آفیسر ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشین کے ضلعی صدر میاں جہانزیب نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں افراتفری کا شکار ہونے کی بجائے نظم و ضبط اختیار کرنیکی تربیت دی جائے انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے سربراہان سنٹری پوسٹ، میٹل ڈیٹکٹر، ایمرجنسی فون سم ،ایک داخلی و خارجی راستہ ،ایمرجنسی ایگزٹ ، وزیٹر رجسٹر کی دستیابی کو یقینی بنائیں ایمرجنسی الارم فعال رکھیں انہوں نے کہا کہ اب تک 120پرائیویٹ اور40سرکاری تعلیمی ا داروں کو اسلحہ لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ تمام تعلیمی اداروں کو اسلحہ لائسنس بلاتاخیر جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ جن اداروں میں چادیواریاں نامکمل ہیں ان پر تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں کل2335تعلیمی ادارے ہیں جن میں 1502سرکاری سکولز،48کالجز اور یونیورسٹیز جبکہ785پرائیویٹ سکولز ہیں ان تمام میں حفاظتی اقدامات تسلی بخش ہیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے سول ڈیفنس آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر تمام تعلیمی اداروں میں طلبا، اساتذہ کے لیے شہری دفاع کی تربیت کا پروگرام مرتب کریں اور مرحلہ وار تربیت کا کام بلا تاخیر شروع کریں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog