حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی بجائے اپوزیشن جماعتیں آپس میں ہی لڑتی جھگڑتی رہیں گی۔ابرارالحق

Published on March 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

نارووال(یو این پی)پٹرول،ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں کم کر کے وزیراعظم نے عوام کو بڑا ریلیف فراہم کیا ہے، وزیر اعظم کی تقریر عوام کے دل کی آواز تھی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور ہلال احمر پاکستان کے سربراہ ابرار الحق نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول 10 روپے لیٹر اور بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی کرنا وزیراعظم عمران خان کے ایسے تاریخی اقدامات ہیں جن کیلئے وزیراعظم تعریف کے مستحق ہیں۔ حکومت عوام سے مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتیں جتنے مرضی دعوے کر لیں ان میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ یا عدم اعتماد کی سکت نہیں۔ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی بجائے اپوزیشن جماعتیں آپس میں لڑتی جھگڑتی رہیں گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب عوامی امنگوں کا ترجمان تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ روس کے کامیاب دورہ سے پاکستان کے امیج میں اضافہ ہوا جس سے پاکستان کی آواز پوری دنیا میں پہنچنے میں مدد ملی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题