سوتیلے باپ کے تشدد کے شکار بچے کے لیے سی پی او راولپنڈی کا پھل اور پھولوں کا گل دستہ

Published on April 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) سی پی او احسن یونس نے سوتیلے والد کے تشدد کا نشانہ بننے والے محمد طیب کے لئے پھل، پھولوں کا گلدستہ اور دیگر تحائف بھجواۓ،سی پی او کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی وارث خان، ایس ایچ او بنی اور ایس ایچ او ویمن محمد طیب کے گھر پہنچے،بچے کی خیریت دریافت کی اور سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے پھول، پھل اور دیگر تحائف پہنچاۓ۔ڈی ایس پی وارث خان نے سی پی او محمد احسن یونس کے جانب سے اس معاملہ میں پولیس کو دئیے گئے خصوصی احکامات سے آگاہ کیا،سی پی او کی خصوصی ہدایت پر محمد طیب اور اسکے چھوٹے بھائ کی تعلیم و تربیت پر ان کی والدہ سے اہم بات چیت کی گئ،گھریلو حالات کی وجہ سے محمد طیب اور اسکے چھوٹے بھائ حذیفہ کی پڑھائی بند تھی، سی پی او کی ہدایت پر والدہ کو اعتماد میں لے کر بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے سرکاری و غیر سرکاری اداروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے, سی پی او کا کہنا ہے کہ اس امر کو یقینی بنایا جاۓ گا کہ محمد طیب آئیندہ تشدد شکار نہ ہو،معصوم طیب اس قوم کا مستقبل ہے تمام تر نیک خواہشات اور جذبات محمد طیب کے ساتھ ہیں،بچے پر غیرانسانی تشدد افسوسناک ہے، ایسا رویہ آنے والی نسل کی تربیت کے لئے نقصان دہ ہے،راولپنڈی پولیس بچوں پر تشدد کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی، ایسے فعل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题