حکومت کو اپوزیشن کے7 ارکان کی مکمل حمایت حاصل ہے، پرویز خٹک

Published on March 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیردفاع پرویزخٹک نے کہا ہے کہ میرے ہوتے کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گراسکتا، حکومتیں بنانے اور گرانے میں جوڑ توڑ کا ماہر ہوں، حکومت کو اپوزیشن کے7 ارکان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔میڈیاکے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا سپاہی پوں، میری موجودگی میں کوئی مائی کا لعل حکومت نہیں گرا سکتا، حکومتیں بنانے اور گرانے میں جوڑ توڑ کا ماہر ہوں، روایتی داؤ پیچ سے اپوزیشن کا شیرازہ بکھیر سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہمارے 2 ارکان کو ساتھ ملانے کا دعویٰ کررہی ہے جبکہ ہمیں اپوزیشن کے 7 ارکان کی مکمل حمایت حاصل ہے، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد میں اپوزیشن کو ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes