بلوچستان: دو ردراز علاقوں میں پاک فوج کے میڈیکل کیمپ قائم، راشن تقسیم

Published on May 5, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج نے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپ قائم کر دیئے ہیں جبکہ 150 خاندانوں میں مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے دو دراز علاقوں خاران، گلستان، نوشنکی، نصیرآباد، چمن، زیارت میں میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان میڈیکل کیمپس کے قیام کی ہدایت دی تھی۔میڈیکل کیمپس کے قیام کا مقصد دور دراز کے علاقوں میں رہائشیوں کو طبی سہولیات مہیا کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے 150 خاندانوں میں مفت راشن بھی تقسیم کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog