عالمی یوم مئی (آج) منایا جائے گا

Published on May 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,702)      No Comments

2
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مئی (آج) جمعرات کو منایا جائے گا۔ یہ دن منانے کا مقصد محنت کشوں کی سماجی و اقتصادی حقوق کا تحفظ اور قومی خدمات میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ اس روز عام تعطیل ہوگی اور مختلف تنظیموں، مزدور یونینوں کے زیر اہتمام ریلیاں، جلسے، جلوس اور مارچ ہوں گے اور مقررین یوم مئی کی اہمیت اجاگر کریں گے۔ مزدور کارکن اور ٹریڈ یونینوں کے زیر اہتمام گلیوں میں جلوس نکالے جائیں گے اور دنیا بھر کے مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور ماضی کی نسبت مزدوروں کے حالات میں بہتری آئی ہے۔ پاکستان میں پہلی مزدور پالیسی 1972ء میں تیار کی گئی تھی جس میں یکم مئی کو سرکاری طور پر تعطیل کا اعلان کیا گیا اور مزدوروں کے لئے حقوق اور مراعات کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا۔ پالیسی کے تحت سوشل سیکورٹی نیٹ ورک، اولڈ ایج بینیفٹ اسکیم اور ورکرز ویلفیئر فنڈ قائم کئے گئے۔ پاکستان کے آئین میں مزدوروں کے حقوق کی ضمانت دی گئی ہے۔ پاکستان 1947ء میں اپنے قیام کے بعد بین الاقوامی تنظیم محنت ’’آئی ایل او) کا رکن بنا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes