سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت تک کے لیے بند۔۔۔سی این جی اسٹیشن مالکان۔۔۔ ناراض

Published on January 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

7
لاہور(یوا ین پی)لاہور سمیت پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دیئے گئے سی این جی اسٹیشنز ابتدائی طور پر چار روز کے بعد بند کیے گئے۔سی این جی اسٹیشن مالکان نے فیصلے کو صنعت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ترجمان سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے مطابق اولین ترجیح گھریلو صارفین ہیں ان کی ضروریات کو پورا کریں گے۔صنعتی سیکٹر کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی ایس ایس جی پی ایل کے ترجمان اویس باجوہ کے مطابق اس وقت ترجیح گھریلو صارفین ہیں اور سردی کی وجہ سے ڈیمانڈ بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔لاہور سمیت پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور اگر سردی کی شدت برقرار رہی تو صنعتی سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی بند کر دی جائے گی اور کوشش کی جائے گی کہ گھریلو صارفین کی ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy