اللہ پاکستان کو عمران خان کے شر سے محفوظ رکھے،مریم نواز

Published on March 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

لاہور (یواین پی)مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے، اللہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے، اس کو نہ اخلاقی اقدار نہ دشمنی کا ظرف ہوتا ہے نہ اپنی عہدے کی عزت کا کوئی پاس ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے اس وزیراعظم عمران خان نے سب کو گالیاں دیں اور پھر کہا ریاست مدینہ کہ بنیاد اخلاقیات تھی، اللہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes