فیصل آباد،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا گھنٹہ گھر سے ملحقہ بازاروں کا دورہ

Published on March 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن علی شہزاد نے گھنٹہ گھر سے ملحقہ بازاروں کا دورہ کیا اورتجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا۔چیف کارپوریشن آفیسر زبیر حسین،میونسپل آفیسر ریگولیشن اور متعلقہ بلڈنگ انسپکٹر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے گول بازاروں کے کارنرز پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیتے ہوئے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پوری قانونی قوت سے مکمل کیا جائے تاکہ احکامات پر من و عن عملدرآمد ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کی کارروائی رپورٹ سے انہیں مسلسل باخبر رکھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme