اسلام آباد:بلاول کی زرداری کے ہمراہ تقریب میں خوشگوار موڈ میں شرکت

Published on June 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

3
 اسلام آباد(یواین پی) بلاول بھٹو زرداری نے چھ ماہ بعد کسی تقریب میں شرکت کی،جہاں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے،فاٹا عہدایداران کی تقریب حلف برداری میں بلاول کی دستار بندی بھی کی گئی،بلاول بھٹو کی یکم جون کو چھ ماہ بعد وطن واپسی ہوئی،وہ واپسی کے بعد پہلی مرتبہ کسی تقریب میں مظرعام پر آئے،تقریب اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے فاٹا عہدیداران کی حلف برداری کی تھی۔بلاول بھٹو اپنے والد آصف زداری کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر بیٹھے رہے اور کافی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔۔تقریب میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی دستار بندی بھی کی گئی اور ایک زرداری سب پر بھاری کے نعرے بھی لگائے گئے۔تقریب میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان اور پیپلزپارٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog