موسم کی تبدیلی ، کھانسی، نزلہ اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ

Published on November 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 507)      No Comments

6
اسلام آباد (یو این پی) نومبر کے مہینے کے ساتھ ہی سردیوں کا آغاز بھی ہو گیا ہے اور بے احتیاطی کے باعث لوگ کھانسی، نزلہ اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔معروف معالج ڈاکٹر شبانہ اویس نے ’’میڈیا‘‘ کو بتایا کہ بدلتے موسم میں بچوں کی نگہداشت کی زیادہ ضرورت ہے اورانہیں آئس کریم اور ٹھنڈے مشروبات دینے سے گریز کرنا چاہئے، صبح کے اوقات میں ہلکے گرم کپڑے استعمال کرنا ان کی صحت کے لئے مفید ہے۔ نومبر میں سردی میں اضافہ ہو جاتا ہے تاہم بارش نہ ہونے سے خشک سردی بڑھ رہی ہے جس کے باعث لوگ مختلف موسمی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ اکثر خاندانوں نے کمبلوں اور لحاف کی صفائی ستھرائی شروع کر دی ہے اور مارکیٹوں میں بھی کمبلوں اور گرم کپڑوں کی فروخت کا آغاز ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر شبانہ نے بتایا کہ موسم کی تبدیلی انسانی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہر ممکن احتیاطی اقدامات کئے جائیں اور شام کے اوقات میں اپنے آپ کو تندرست رکھنے کے لئے سوپ، انڈوں اور خشک میوہ جات کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس موسم میں بچوں کے لئے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے اور کسی بھی عارضہ کی صورت میں فوری طور پر کسی معالج سے رجوع کیا جائے۔ شام کے اوقات میں موٹر سائیکل کی سواری سے بھی گریز کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题