سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام یوم مئی کے حوالے سے جلسہ (آج) ہوگا

Published on May 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

3

اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن اور سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے زیر اہتمام یوم مئی کے موقع پر (آج) جمعرات کو فائر بریگیڈ ہال سیکٹر جی سیون ون اسلام آباد میں صبح 10 بجے عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا۔ جلسہ میں پاکستان ورکرفیڈریشن کے جنرل سیکریٹری ظہور اعوان، پاکستان ورکر فیڈریشن ناردرن پنجاب کے صدر ٹکا خان، سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے )کے جنرل سیکریٹری چوہدری محمد یاسین، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، پی ڈبلیو ڈی یونین سے راجہ وقار حسین، پی سی پی یونین سے چوہدری بلال، او جی ڈی سی ایل یونین سے اقلیم خان، اسپورٹس بورڈ یونین سے اکرم بھٹی، چوہدری ندیم کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد کی تمام مزدور تنظیموں کے نمائندے، عہدیداران اور سینکڑوں کی تعداد میں مزدور شرکت کریں گے۔ جلسہ میں شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کو خرا ج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ سے زیرو پوائنٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور مزدوروں کے مطالبات کے حل کے لئے حکومت وقت سے اپیل کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog