اہلبیت اطہارؓ کی محبت جزو ایمان ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان 

Published on September 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ پر شہدائے کربلاکی یاد میں عظیم الشان محفل پاک کا انعقاد ،پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں محافل،حسینی ؓ لنگر وسبیلوں کاسلسلہ تاحال جاری وساری ہے۔اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے اپنااعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مرکزی لاثانی سیکرٹریٹ سمیت پاکستان بھرمیں، انڈیا ،جنوبی افریقہ اورسعودی عرب کے علاوہ بھی کئی ممالک میں شہدائے کربلاکی عظیم قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیاگیا اورسلسلہ لاثانیہ سے تعلق رکھنے والے پیر بھائیوں اورپیر بہنوں نے الگ الگ محافل ،حسینی ؓ لنگر وسبیلوں کے اپنے اپنے علاقوں اورگلی محلوں میں شاندارانتظامات کئے ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی کوارڈینیٹرز نے اپنے بیانات میں کہاکہ اہلبیت اطہار سلام اللہ علیہم اجمعین کی محبت جزوایمان ہے۔مسلمان کی پہچان ہی یہ ہے کہ اس کے دل میں دنیا کی تمام محبتوں سے بڑھ کرحضورنبی کریم ﷺ اورآپﷺ کی آل پاکؓؓ سے محبت ہوتی ہے اورایمان اسی مسلمان کے دل میں داخل ہوتاہے جس کے دل میں آل رسول اہلبیت سلام اللہ علیہم اجمعین کی شدیدترین محبت ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جس دل میں آقاﷺ کی آل پاکؓ کی محبت نہیں ہے وہ دل بربادہے اورجہنم کازیادہ حقدارہے۔ آل رسولؓسے حقیقی عشق ومحبت کرنیوالاہی حضورنبی کریم ﷺ کاسچا امتی ہے۔ آل رسول پاکؓ سے بغض رکھنے والا امت مصطفی ﷺسے یقینی طورپرخارج ہوجاتاہے ۔جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی بالکل اسی طرح آپ ﷺ کاسچاامتی آل رسول ﷺسے محبت کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔محفل پاک کے اختتام پراتحاد امت ،ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题