پی ٹی سی ایل کی طرف سے سیلا ب متا ثر ین کیلئے امدادی سا ما ن کی فراہمی

Published on September 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 658)      No Comments

44اسلام آباد۔۔۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل ) کی طرف سے حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سر گر میا ں جا ری ہیں۔کمپنی نے گوجرانوالہ ،گجرات ، جھنگ ،فیصل آباد، ملتان ، نارووال ، سیالکوٹ ، ساہیوال اور چنیوٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مکمل طبی سا ما ن سے آراستہ 10 میڈیکل کیمپ قائم کر دیئے ہیں اور سیلا ب زدہ علا قوں میں متا ثرہ خاندانوں کو تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کی ادویات بھی فراہم کی ہیں ۔پی ٹی سی ایل کی جا نب سے کھانے پینے کی اشیاء کے سا تھ سا تھ دیگر امدادی اشیاء بھی متا ثر ین میں تقسیم کی جا رہی ہیں ۔ اس ضمن میں گوجرانوالہ اور جھنگ کے اضلاع میں تقر یبا 55لاکھ روپے مالیت کا کھانے پینے کاسامان اور دیگر امدادی اشیاء تقسیم کی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme