سماجی تنظیمیں علاقہ کے لوگوں کیلئے اثاثہ ہیں میاں محمد اشفاق

Published on March 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی)این جی اوز کیلئے بہت ضروری ہے کہ وہ جو بھی سماجی خدمات انجام دیں ان کا ریکارڈ پراپراپنے رجسٹر میں درج کریں اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سمیت متعلقہ محکموں کو اس کی تحریری رپورٹس ارسال کریں فاروق آباد کی سماجی تنظیمیں علاقہ کے لوگوں کیلئے اثاثہ ہیں جس سے انسانیت کی بہترین خدمت کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہا ر سوشل ویلفیئر آفیسر میاں محمد اشفاق نے آر سی ڈی پراجیکٹ فاروق آبادآفس میں منعقدہ سماجی تنظیموں کے اجلاس میں کیا اجلاس میں منور حسین انصاری صدر سچاسودا ویلفیئر سوسائٹی،ڈاکٹر محمد امین اظہر صدر محمدیہ ویلفیئر سوسائٹی،حافظ محمد سرور صدر الرحمان سوشل ویلفیئر سوسائٹی ڈیرہ ملاسنگھ، ڈاکٹر ابرار چوہدری جنرل سیکرٹری رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور بابر علی بسراء صدر انی شیٹیوفار سوشل ڈویلپمنٹ فاروق آباد نے شرکت کی میاں محمد اشفاق نے مزید کہا کہ چئیریٹی کمیشن پر فوری طور اپنی رجسٹریشن کروائیں اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹ این جی اوز کو ہر ممکن سپورٹ کرے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes