ضلع بھرکے تھانوں کودادرسی اورانصاف کے مراکزبنادیاگیاہے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسدعلوی 

Published on February 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ حسن اسدعلوی نے کہاہے کہ ضلع بھرکے تھانوں کودادرسی اورانصاف کے مراکزبنادیاگیاہے ،پولیس کادبدبہ سماج دشمن عناصر اورجرائم پیشہ افرادپرقائم رہناچاہئے تاہم پولیس آفیسرواہلکاراپنے حسن سلوک کے ذریعے مظلوم طبقات کاسہارابنیں اِن خیالات کااظہارانہوں نے تھانہ منڈی احمد آبادکی نوتعمیر عمارت میں منتقلی کے بعد دورہ کے موقع پرپولیس ملازمین سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے تھانہ کی صفائی ،ریکارڈ، ایس ایچ او وتفتیشی افسران کے دفاتر ،فرنٹ ڈیسک حوالات، مالخانہ ،محرردفتر،رہائشی کمروں،سبزہ زارسمیت عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا اورایس ایچ اوانسپکٹراعجازاحمدشیخ ، محررودیگرعملہ کی کارکردگی پراظہار اطمینان کرتے ہوئے انہیں شاباش دی۔انہوں نے کہاکہ مظلوم کی شکائت پرمقدمات کا فوری اندراج کیاجائے اور کسی اثرورسوخ کو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے تفتیش میرٹ پرکی جائے تو انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہوسکتی ۔ڈی پی او حسن اسدعلوی نے کہاکہ صحافی پولیس کی خامیوں کی نشاندہی ضرورکریں تاہم تمام فریقین اور پولیس کاموقف بھی ضرورلیں بسااوقات یکطرفہ موقف سے مظلوم کو ظالم بنادیاجاتاہے انہوں نے ایس ایچ او کو ہدایت کی کہ منشیات خاص طورپرنشہ آور ٹیکوں کے سدباب کیلئے سخت ایکشن لیاجائے ۔ایس ایچ او ومحرراوردیگرعملہ کی کارکردگی پر اظہاراطمینان کیا اس موقع پرکمیریاں کی رہائشی بزرگ خاتون نذیراں بی بی نے اپنے داماداوربیٹی کے خلاف بھینس چرانے کی شکایت کی جس پرانہوں نے فوری کارروائی کی ہدایت کی اے ایس پی دیپالپورنوشیرواں چانڈیو بھی انکے ہمراہ تھے جنہوں نے انہیں تھانہ کے علاقہ میں جرائم کی صورتحال اور مقدمات کی تفتیش کے متعلق بریفنگ دی ۔ 
ملک میں افرا تفری پھیلانے والے ملک کے خیر خوا ہ نہیں ہیں ندیم عبا س ربیرہ 
اوکاڑہ (یواین پی )مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنماء وایم این اے ندیم عبا س ربیرہ نے کہا کہ ملک میں افرا تفری پھیلانے والے ملک کے خیر خوا ہ نہیں ہیں ملک کے دشمنوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے ملک میں دھرنے اور توڑ پھوڑ نے ملک کو انتہا ئی نقصان پہنچا یا ہے موجودہ حکومت میں بجلی اور سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ایک مثال ہے اوکاڑہ اور پورے پنجاب میں موجودہ حکمرانوں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے ہیں مینارٹی کی عبادت گاہوں اور اُنکی حفاظت کرناریاست پر فرض اور ریاست نے ہمیشہ اپنی عوام کا خیال رکھا ہے نواز شریف نے ملک کی ترقی میں اہم کر دار ادا کیا ہے آج پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے ڈنکے بج رہے ہیں اِن خیا لا ت کا اِظہار اِنہوں نے اقلیتی ایم پی اے شکیل مرقس کھوکھر اور اقلیتی کونسلر ارشد جاوید سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اوکاڑہ میں بھی ترقیاتی کاموں کے جال بچھادیے ہیں اکبر روڑ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر تھا وہ بھی انشااللہ مارچ تک مکمل ہو جا ئیگاگاؤں سے منڈی تک رسائی دینا حکومت کی اولین ترجیح میں شا مل ہے۔ 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes