گندم اور آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Published on August 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) راولپنڈی پولیس اور محکمہ فوڈ نے گندم اور آٹے سے لدی7 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،نصیرآبادپولیس نے 7 ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے 770 تھیلے آٹا اور 1260 تھیلے گندم برآمدکرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس اور محکمہ فوڈ نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے گندم اور آٹے سے لدی 07 گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، نصیرآباد پولیس نے ڈرائیورز ضیائ، مسعود، فیضان اور عدیل کو گرفتار کرکے 580 تھیلے آٹا اور 660 تھیلے گندم برآمد کی،ٹیکسلا پولیس نے ڈرائیورز عقیل اور اخلاق کو گرفتار کرکے 600 تھیلے گندم اور 70تھیلے آٹا برآمد کیا، صدرواہ پولیس نے ڈرائیور شیر عالم کو گرفتار کرکے 120 تھیلے آٹا برآمد کیا۔ایس پی پوٹھوہار نے کہاکہ غیر قانونی گندم اور آٹے کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme