نیب کو امید ہے کہ اجتماعی کوششوں سے بدعنوانی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے،چیئرمین نیب

Published on March 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں گزشتہ چار سال سے زائد عرصہ کے دوران نیب کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے، نیب میں کئی اصلاحات کرکے نہ صرف نیب کو فعال ادارہ بنایا گیا ہے بلکہ ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کے لئے تمام وسائل بروے کار لائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارچیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی مجموعی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی سید اصغر حیدر، ڈی جی آپریشن مسعود عالم خان اور نیب کے دیگر اعلی افسران نے شرکت کی جبکہ تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹر جنرلز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy