ہسپتالوں کی ابتر صورتحال کیس،چیف جسٹس ثاقب نثار اچانک دورے پر جناح ہسپتال پہنچ گئے

Published on February 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 879)      No Comments

کراچی(یواین پی)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہسپتالوں کی ابترصورتحال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے جناح ہسپتال کے دورے کا اعلان کردیا ، چیف جسٹس آف پاکستان اچانک دورے پر جناح ہسپتال پہنچ گئے جہاں وہ ہسپتال میں سہولیات کاجائزہ لیں گے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے سیکرٹری صحت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سناہے سارابجٹ آپ نے رکھاہواہے،جورپورٹ آرہی ہے وہ بہترنہیں،دیگ میں سے چاول کاایک داناچیک کرلیاہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ بتائیں سرکاری ہسپتالوں کی حالت کب بہترہوگئی،اس پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ جناح ہسپتال کی رپورٹ بری آرہی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ یہ وہ جناح ہسپتال تونہیں جہاں جیل سے خاص ملزمان کورکھاجاتاہے،ڈاکٹر سیمی جمالی نے جواب جواب دیا کہ جی یہ وہی ہسپتال ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں اتنی بری رپورٹس کیوں ہیں؟۔
سیمی جمالی نے کہا کہ جناح ہسپتال کامعاملہ 18ویں ترمیم کے بعدسے عدالت میں زیرالتوارہا،ہم نے وفاق سے صوبے کی منتقلی کوچیلنج کررکھاہے،کیس زیرسماعت ہونے کے باعث بھرتیاں نہیں ہوپارہیں،عدالت نے جناح ہسپتال کی فائل طلب کر لی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme