سانحہ پشاور میں ہونے والی بدترین دہشتگردی کی مذمت اور حسینیت زندہ باد ریلی کا انعقاد

Published on March 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

فاروق آباد(یو این پی) مجلس وحدت ا لمسلمین اور مرکزی عزادار کونسل ضلع شیخوپورہ کے زیر اہتمام سانحہ پشاور میں ہونے والی بدترین دہشتگردی کی مذمت اور حسینیت زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی امام بارگاہ سے شروع ہوئی اور لاری اڈہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں شہر کے تمام مکاتب فکر کے شخصیات نے شرکت کی اور پشاور میں حالیہ ہونے والی دہشتگردی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی اس موقع پر سماجی ومذہبی رہنماء علامہ گلزار حسین فیاضی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ یہ دہشتگردیان ملک کی خوداری اور سلامتی پر حملہ ہے ہم ہر ممکن اپنے ملک پاکستان کی حفاظت کرتے رہیں گے مسجد میں اللہ کی عبادت میں مصروف نمازیوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا ان دہشتگردوں نے مسجد اور قرآن کی توہین کی ہے ملت تشیع محب وطن مسلمان ہیں۔ ہمیں اس ملک میں جینے کا حق دیا جاے امت مسلمہ میں نفرت پھیلانے والوں کو سخت سے سخت سزاء دی جائے مسلمان سب آپس میں بھائی ہیں اس موقع پر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات خصوصا امام بارگاہ حسینیہ اور امام بارگاہ قصر بنی ہاشم کے علماء کرام سمیت تمام امام بارگاہوں کے بانیان اور ماتمی نوجوانان سمیت کثیر تعداد میں مومنین ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme