بورے والا،سول سوسائٹی نیٹ ورک کی طرف سے مفت پودوں کی تقسیم کا آغاز

Published on March 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

بورے والا( یواین پی)سول سوسائٹی نیٹ ورک کی طرف سے مفت پودوں کی تقسیم کا آغاز،تعلیمی اداروں میں 3ہزار پودے مفت تقسیم،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا نے پودوں کی تقسیم کا افتتاح کردیا،مرحلہ وار50 ہزار پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے،سول سوسائٹی نیٹ ورک،تفصیلات کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلہ میں سرسبزوشاداب بورے والا مہم کا آغاز کردیا گیا سول سوسائٹی نیٹ ورک کی طرف سے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین کی زیر قیادت پودوں کی مفت تقسیم کے سلسلہ میں گورنمنٹ کالج ہاسٹل گراونڈ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرا تھے تقریب میں سول سوسائٹی نیٹ ورک کے کنوینئر عبدالروف چوہدری،پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر خوشی محمد شہزاد،پروفیسر جاوید اقبال،شیخ شاہ رخ خاں،ڈپٹی کنوینئر چوہدری اصغر علی جاوید،صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری احتشام داود،سید سجاد حسین بخاری،پروفیسر مشتاق احمد،سید زاہد حسین مشہدی،جنید احمد شیخ،محمد شیر خاں کھچی،محمدساجد بھٹی،مس صائمہ بتول،اے ای او چوہدری افضل علی، نور احمد اور محمد عمران بھٹی اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی ہنجرا نے کہا کہ شجر کاری ہمارا قومی فریضہ ہے ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے ہر فرد کو اپنے حصے کا پودا لگا کر اس قومی مہم کو کامیاب بنانا چاہیئے سول سوسائٹی کی جانب سے 50 ہزار پودے مفت تقسیم کرنے کا عزم قابل ستائش ہے اور یہ ایک پیغام ہے جسکے ذریعے عوام میں پودے لگانے کا شعور بیدار کیا جائے گا تحصیل انتظامیہ پودے مفت تقسیم کرنے کی اس مہم کی مکمل حوصلہ افزائی کریں سول سوسائٹی نیٹ ورک کے ڈپٹی کنوینئر چوہدری اصغر علی جاوید اور شیخ شاہ رخ نے کہا کہ سول سوسائٹی بورے والا میں ناصرف پودوں کی تقسیم کے ذریعے اس قومی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے بلکہ دیگر شعبوں میں بھی اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی خدمت کو اپنا مشن سمجھتی ہے سول سوسائٹی مختلف مراحل میں موسم بہار کی اس شجر کاری مہم میں 50 ہزار پودے مفت تقسیم کرتی ہے تقریب میں مہمان خصوصی اور دیگر شخصیات نے پودے تقسیم کئے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog