ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کی جیت انڈیا کے سیکولر جمہوریت کے منہ پر تمانچہ ہے محمد جاوید قصوری

Published on May 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

qq
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)ہزاروں مسلمانوں کے قاتل کی جیت انڈیا کے سیکولر جمہوریت کے منہ پر تمانچہ ہے اور اگر حکومت نے انڈیا سے تجارت کا معاہدہ کیا تو بھارت پاکستانی تجارتی منڈیوں پر قابض ہو جائے گا اور جس ملک کی معیشت اغیار کی لونڈی بن جائے اس کے مترادف ہے کہ جس طرح قوم کی غیرت گروی رکھ دی جائے اور اس طرح پاکستان کی کمزور معیشت کو تباہی سے بچانا نا ممکن ہو جائے گا اور کوئی محبِ وطن پاکستانی یہ کبھی نہیں چاہے گا, ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنماء جماعتِ اسلامی کے ڈپٹی سپریم کمانڈر حِذب المجاہدین محمد جاوید قصوری نے للیانی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امانت دار، دیانتداراور خوفِ خدا رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے اور جب اس طرح کے محبِ وطن حکمران آ گئے تو اللہ کی عطا سے معیشت ٹھیک ہو جائے گی اور مہنگائی ،بد امنی ،توانائی کی کمی ،گیس بندش سمیت تمام مسائل ختم ہوجائیں گے ہم خیال جماعتوں سے ملکر صاف اور شفاف اور آزاد الیکشن کمیشن کے لئے کوشش کریں گے, جماعتِ اسلامی تنظیمی لحاظ سے پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے اندر بھی حقیقی جمہوریت نظر آتی ہے اور جس نے ہمیشہ متناسب نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے اس سے اصل جمہوریت آئے گی اور قابل اہل نمایندگان اسمبلیوں تک پوہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام جماعتِ اسلامی کو پسند کرتے ہیں اور اسے ووٹ دینا چاہتے ہیں مگر پیسے کی چمک اور بیوروکریسی کا کردار ان کے ضمیرکے مطابق ووٹ کے استعمال کی راہ میں رکاوٹ ہیں میڈیا نے عوام کو بے دار کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے اور جس دن عوام نے اپنے ضمیر کے مطابق اپنا ووٹ استعمال کیا وہ حقیقی جمہوریت کا پہلا دن ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کے ملکی اور انٹرنیشنل موقف میں ہم آہنگی ہے اسی لئے خیبر پختون خواہ میں دونوں جماعتیں اتحادی ہیں اور اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان بھر میں دونوں جماعتیں متحد ہوکر انتخابات میں حصہ لیں۔ہمارے حلقہ میں روائتی سیاستدا ن دولت کی حوس میں تھانہ کلچر کو فروغ دے رہے ہیں انہیں عوام کی فلاح اور مسائل نظر نہیں آتے جس سے ضلع بھر میں جرائم کی بھرمار ہے کسی شہری کی جان یا مال محفوظ نہیں چور ڈاکو دن دیہاڑے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں اور جہاں حلال اور حرام کی تفریق نہ رہے اور عوام بری طرح پھنس چکے ہوں تو وہاں عوام کی جدوجہد اورطاقت سے اس شکنجے کو توڑا جا سکتا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes