تحریک عدم اعتماد، پارلیمنٹ لاجز میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر

Published on March 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن جمع کروانے کے بعد اپوزیشن رہنما حکومتی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کرنے لگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا، حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں جانے والے ندیم افضل چن اور پی پی رہنما نیئر بخاری نے حکومتی اراکین اسمبلی نواب شیر وسیر اور نور عالم خان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک پر مشاورت کی گئی جبکہ پیپلز پارٹی رہنماوں نے حکومتی ارکان سے تحریک عدم اعتماد پر حمایت کی درخواست کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme