تھیٹرفنکاروں کیلئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے ،خوبصورت کیف

Published on December 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

آج تک جتنا بھی کام کیا مخلص ہو کر کیا یہ ہی میری شہرت کا راز ہے،گفتگو
لاہور(یواین پی)تھیٹرفنکاروں کیلئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے کیو نکہ تھیٹر میں لائیو پرفارم کرنا پڑتا ہے جو کہ شوبز انڈسٹری میں بہت مشکل کام ہے یہاں فنکار ہر سبق سیکھ جاتا ہے ان خیلات کا اظہار معروف ماڈل و سٹیج کی شہرت یافتہ اداکارہ خوبصورت کیف نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ ان دنوںمحفل تھیٹر لاہور میں معروف رائٹرو ڈائریکٹر کے ڈرامہ”میرا دل میری مرضی “میںپر فارم کر رہی ہوں یہاں ڈرامہ شائقین کی طرف سے میری پرفارمنس کے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور ہمارا ڈرامہ سپر ہٹ کی لسٹ میں شامل ہے،ایک سوال کے جواب میں خوبصورت کیف نے کہا کہ آج تک جتنا بھی کام کیا مخلص ہو کر کیا یہ ہی میری کامیابی اور شہرت کا راز ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes