دوسری ثقافتو ں سے ہم آہنگی کے لئے پنجاب کلچر ڈے کا انعقاد خوش آئند ہے محمد علی اعجاز

Published on March 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت کے خوبصورت رنگوں کو پوری دنیا کے سامنے پیش کرنے اور پاکستان کی دوسری ثقافتو ں سے ہم آہنگی کے لئے پنجاب کلچر ڈے کا انعقاد خوش آئند ہے پنجاب کے ثقافتی رنگوں،شاندار روایات،تہذیب و تمدن اور رسم و رواج کو پورے ملک کے لوگوں کے سامنے پیش کرنے اور اپنے قابل رشک ثقافتی ورثہ سے متعارف کروانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جو قدم اٹھایا ہے وہ لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 14مارچ کو پنجاب کلچر ڈے منانے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 14مارچ کو تمام افسران اپنے دفاتر میں روایتی لباس شلوار قمیض پہنیں گے اور پگڑی باندھیں گے محکمہ تعلیم کی جانب سے ہائی سکولوں میں کلچر ڈے منایا جائے گا ضلع میں روایتی رقص اور موسیقی کا پروگرام منعقد کیا جائے گا جبکہ جناح پارک میں،فلاور شو،دستکاریوں کے سٹال،چوڑیو ں و مہندی کے سٹالزاور فوڈ سٹریٹ بھی قائم کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام سرکاری محکموں کو ہدائیت کی کہ وہ پنجاب کلچر ڈے کو جوش و خروش سے منانے کے لئے طے شدہ پروگرام کے مطابق اقدامات کریں انہو ں نے کہا کہ ہمیں اپنی شاندار ثفاقت پر فخر ہے اور ہمیں پنجاب کے ثقافتی رنگوں کو اپنے طور پر پوری دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme