کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Published on August 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

کراچی: (یواین پی) کراچی والے تیار ہوجائیں، شہر میں ایک بار پھر بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات نے کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کےمطابق مشرقی سندھ میں 5 اگست سے مون سون ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے،مون سون ہوائیں درمیانی شدت کی ہوسکتی ہیں،شہر قائد میں 5 اگست تک مطلع ابرآلود ،ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق معتدل اور کہیں تیز بارشوں کا امکان ہے، برسات سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme