قومی اور عوامی ایجنڈا واحد ہدف ہے اور اس ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ہر فورم پر جائیں گے اعجاز الحق

Published on March 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 548)      No Comments

shoes taqreeb hnd pics
ہارون آباد(یواین پی)سربراہ مسلم لیگ (ضیاء) محمد اعجاز الحق ایم این اے نے بلدیہ جناح ہال ہارون آباد میں شوز یونین ہارون آباد کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کہا ہے کہ حلقہ کے ووٹرز کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق ترجیحات کا تعین کر کے بہتری اور ریلیف کے مشن پر گامزن ہیں ترقیاتی منصوبہ جات میں اجتماعی پہلوؤں کو مد نظر رکھا ہے اور کوشش کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ عوام کو سہولتیں میسر آسکیں کسی ذاتی ایجنڈے کی بجائے قومی اور عوامی ایجنڈا واحد ہدف ہے اور اس ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ہر فورم پر جائیں گے ہارون آباد کے عوام کی محبت اور لگاؤ اثاثہ ہے اور اس دھرتی کے باسیوں کو ترقی یافتہ علاقہ جات کے مساوی لا کھڑا کرنے کی جدو جہد ہی ہماری سیاست ہے ڈیڑھ سال کے مختصر دورانیہ میں میگا پراجیکٹس متعارف کر ائے گئے ہیں انشاء اللہ پانچ سالہ مدت کی تکمیل پر علاقہ میں خوشگوار تبدیلی عملی روپ میں نظر آئے گی ۔اس موقع پر شوز یونین ہارون آباد کے صدر باؤ عطاء الرحمان و دیگر عہدیداران سینئر نائب صدر حافظ مختار احمد ،نائب صدر محمد رضوان ،نائب صدر محمد راشد ،جنرل سیکرٹری رانا فیاض احمد ،فنانس سیکرٹری سرفراز احمد ،جوائنٹ سیکرٹری مقصود احمد ،سیکرٹری نشرو اشاعت محمد اسلم نے حلف لیا ۔تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题