نارووال پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ ہولڈرزکیخلاف کریک ڈاون

Published on March 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

نارووال(یو این پی) ڈی ایس پی شکر گڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نورکوٹ نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 03بدنام زمانہ منشیا ت فروشوں علی شیر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے2140گرام چرس،منشیات فروش شہزاد خاں کے قبضہ سے 50لیٹرشراب اورمنشیات فروش صدام حسین کے قبضہ سے 180گرام چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ کوٹ نیناں نے منشیا ت فروشوں کیخلاف کریک ڈاون کر تے ہوئے 02منشیا ت فروشوں غلام رضا اور دانش علی کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 40لیٹر شراب شراب اور 240گرام چرس برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی شکر گڑھ نے منشیات فروشوں کیخلا ف کاروائی کرتے ہوئے ملزم اصغر علی کو گرفتار کے ملز م کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی نارووال نے ناجائز اسلحہ ہولڈرزکیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔ڈی ایس پی صدرنارووال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بدوملہی نے ناجائزاسلحہ ہولڈرز کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ڈی پی او نارووال نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ضلع نارووال سے منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ ہولڈرزکا خاتمہ میرا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل میں نارووال پولیس ہمہ تن کو شاں ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes