ترین گروپ کا وزیر اعظم سے ملنے والے صوبائی وزرا سے لاتعلقی کا اعلان

Published on March 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments


لاہور(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے جہانگیر ترین گروپ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملنے والے صوبائی وزرا سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔ترجمان ترین گروپ سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آصف نکئی اور اختر ملک نے ہم سے ملاقات کی لیکن وہ کبھی بھی گروپ کا حصہ نہیں رہے۔سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آصف نکئی، اختر ملک، صمصام بخاری، ہاشم ڈوگر کبھی بھی ترین گروپ کے ممبر نہیں رہے۔ترجمان ترین گروپ سعید اکبر نوانی نے کہا کہ وزیر اعظم سے نہ ملنے کا فیصلہ جہانگیر ترین کی ہدایت کے بعد کیا۔سعید اکبر نوانی نے کہا کہ ہمیں پتا ہے جب کسی بھی حکومت کے خلاف اسٹینڈ لیا جائے تو مشکلات ہوتی ہیں، گزشتہ روز سے ہمارے بھائی اجمل چیمہ کی ٹرانسپورٹ اور پمپس بند ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں، اختلافات کی بنیاد پر جہانگیر ترین کو جوائن کیا، جس آدمی کا ہم کہتے تھے وزیراعظم نے بعد میں ان سے استعفی لیا، وزیر اعظم کے فیصلے سے ثابت ہوا ہمارا مقف ٹھیک تھا۔سعید اکبر نوانی نے کہا کہ اب بھی ثابت ہوگا کہ ہمارا موقف ٹھیک ہے، ہمارے موقف کو مان لیا جائے یا دلیل سے ہمیں غلط ثابت کیا جائے۔ ترجمان جہانگیر ترین گروپ نے کہا کہ مشاورت جاری ہے، روز صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں اور ہمیں کوئی پچھتاوا نہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题