وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا خراب کارکردگی والے محکموں کو ریڈ لیٹرز جاری کرنے کا حکم

Published on August 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

پشاور(یواین پی) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے خراب کارکردگی والے محکموں کو ریڈ لیٹرز جاری کرنے کا حکم دیدیا ،ترقیاتی منصوبوں کی منظوری نہ ہونے پر انتظامی سیکرٹریز کے خلاف کاروائی کی ہدایت بھی کر دی۔وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ نے اجلاس میں ہدایات دی کہ جن محکموں کی کارکردگی ٹھیک نہیں انہیں ریڈ لیٹرزجاری کئے جائیں،منصوبوں کی منظوری نہ ہونے پر متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کے خلاف کاروائی کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں گزشتہ دوسالوں کے دوران محکموں کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ دونوں مالی سالوں کے دوران ترقیاتی فنڈزکے استعمال کی شرح 99 فیصد رہی۔ مالی سال 20-2019ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا کل حجم 533 ارب تھا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران کوئی ترقیاتی فنڈز لیپس نہیں ہوئے،محکمہ زراعت کی کارکردگی 86 اسکورکے ساتھ پہلے نمبراورمحکمہ بلدیات دوسرے اورمحکمہ آبنوشی تیسرے نمبرپررہے،20-2019 کےدوران ضم اضلاع میں 55 ارب روپے کےترقیاتی کام ہوئے،ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی فنڈزاستعمال کی شرح 100 فیصد رہی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes