کسی بھی وقت عام انتخابات کرانے کو تیار ہیں، ذرائع الیکشن کمیشن

Published on March 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments


لاہور (یواین پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی)کے حکام نے کہا ہے کہ کسی بھی وقت عام انتخابات کرانے کو تیار ہیں۔لاہور سے ذرائع الیکشن کمیشن نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ فوری عام انتخابات کی طرف جانا پڑا تو نومبر2021 کی لسٹیں استعمال کریں گے۔ فوری الیکشن نہ کرانا پڑے تو مئی 2022 میں تیار کی جانے والی لسٹیں استعمال کی جائیں گی۔ نومبر 2021 کی ووٹرز لسٹوں کے تحت ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12کروڑ 99 ہزار ہے۔ عام انتخابات 2 صورتوں میں کرانا ہوتے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت اسمبلی مدت پوری ہونے پر الیکشن کرائے جاتے ہیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ آرٹیکل 58 اور 112کے تحت اسمبلی تحلیل ہونے پر الیکشن کرائے جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog