بھارت کیسا ملک ہے جس کا میزائل چل گیا اور وہ تین دن بعد وضاحت کررہا ہے، معید یوسف

Published on March 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ بھارتی غیر ذمہ داری کی انتہا ہے کہ انہوں نے ایک ایٹمی ملک پر میزائل برسا دیا، یہ کیسا ملک ہے جس کا میزائل چل گیا اور وہ تین دن بعد وضاحت کررہا ہے۔مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے پاکستان کی حدود میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے کی تفصیلات سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ 9 مارچ کو ایک انہونا اور خطرناک واقعہ ہوا، بھارت سے ایک سپرسانک میزائل 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے پاکستان میں گرا، بھارتی میزائل 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں گرا۔ معید یوسف نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، ہمیں پرامن رہنے دیا جائے، ہم دنیا کو بار بار بھارت کے ناقص دفاعی نظام کی طرف توجہ دلاتے رہے ہیں۔ مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ایسا غیر ذمہ دار ملک کیسے ایٹمی صلاحیت رکھ سکتا ہے، بھارت میں اکثر یورینیم کی خرید و فروخت کے واقعات دنیا کے سامنے آئے ہیں، یہ ایک بہت سنجیدہ واقعہ ہے، دنیا اس معاملے کا فوری نوٹس لے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy