ڈینگی ڈے کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں آگہی واک

Published on June 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,200)      No Comments

unnamed
جھنگ(یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں ڈینگی وائرس کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میں محکمہ صحت اور محکمہ تحفظ ماحولیات کے باہمی اشتراک سے ڈینگی ڈے کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خاں نے کی۔ ڈسٹرکٹ آفیسرماحولیات محمد نواز سیال،ڈی ایچ او ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر ( آئی آر ایم این سی ایچ) پروگرام ڈاکٹر ذولفقار علی ، پروگرام ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹر عبدالغنی شیخ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ممتاز سیال اور دیگر ڈاکٹروں کے علاوہ نرسنگ سکول کی طالبات اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھرپورا نداز میں شرکت کی۔واک میں محکمہ ہیلتھ،محکمہ ماحولیات کے عملہ اور دیگر نے پلے کارڈز، بینرز اور کتنے اٹھارکھے تھے جن پر ڈینگی بخار سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر ،وائرس کے پھیلنے کے اسباب اور ڈینگی کے خاتمہ کیلئے سلوگن درج تھے۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس خان نے شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے کس طرح بچا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے اس مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے گھر،محلے،دفاتر وغیرہ سے کھڑے پانی اور گندگی کا صفایا کرکے ڈینگی کی افزائش کو روک کر اس مشن کو کامیاب بنائیں۔بعدا زاں آگہی واک مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اختتام پذیر ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy