ٹرانسپورٹرز کرایوں میں کمی کرکے مسافروں کو ریلیف فراہم کریں زاہد حسین

Published on March 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے ٹرانسپورٹرزاور تاجروں سے اہم میٹنگ کی۔اسلم بھلی،میاں تنویر ریاض،را¶ ہاشم،سیکرٹری آرٹی اے محمد سرور،جنرل بس سٹینڈ،سٹی ٹرمینل کے انچارجز رانا حبیب اللہ،عاصم الیاس اورٹرانسپورٹرز وتاجر بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے یکم مارچ سے پٹرولم مصنوعات میں 10 روپے کمی اور 30 جون تک قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے لہذاحکومتی فیصلے کے تناظر میں ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اسی تناسب سے کمی کرکے مسافروں کو ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹرز کے مسائل کا حل بھی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔انہوں نے سیکرٹری آرٹی اے سے کہا کہ کرایوں میں کمی کی رپورٹ فراہم کریں۔ڈویژنل کمشنر نے تاجروں کے ہمیشہ سے گرانقدر تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو کنٹرول نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اوورچارجنگ سے گریز کریں،ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں رمضان بازاروں اور عام مارکیٹ کے ذریعے صارفین کو کنٹرول نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے چیلنج میں تاجروں کے تعاون سے ہی سرخرو ہونگے۔انہوں نے تاجروں کی طرف سے پیش کئے گئے بعض مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لیکر ان کے حل کی یقین دہانی کرائی جس پر تاجروں نے کمشنر کی کاوش کو خراج تحسین پیش کیا۔علاوہ ازیں ٹرانسپورٹرز نے بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ مسافروں سے اوورچارجنگ نہیں ہوگی اور کرایوں میں پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے حساب سے کرایہ جات پہلے بھی کم کئے اور کمشنر کی تحریک پر مزید کمی بھی کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes