عدم اعتماد سے بنارسی ٹھگوں کے ٹولے کو گھر بھیجنا ہے، مریم اونگزیب

Published on March 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد کے ٹوئٹ پر شاعرانہ انداز میں ردعمل کا اظہار کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے برصغیر کے نامور شاعر میرتقی میر کے ایک شعر میں ردوبدل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ راہ عدم اعتماد میں روتا ہے کیا آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ن لیگ کی ترجمان نے میر تقی میر کے جس شعر میں ردوبدل کیا وہ کچھ یوں ہے کہ ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عدم اعتماد سے بنارسی ٹھگوں کے ٹولے کو گھر بھیجنا ہے، کرائے کے ترجمانوں کی چیخیں بنتی ہیں، انجام جونظر آگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog