طاہر القادری اور ان کے حواری ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال

Published on July 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 593)      No Comments

05
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ طاہر القادری اور ان کے حواری ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کی حرکتیں غیر اخلاقی اور اقدامات غیر آئینی ہیں۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ طاہر القادری کو پاکستان اور اس کے غریب عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں وہ صرف اپنی ذات تک ہی محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعروں اور نام نہاد انقلاب سے منتخب جمہوری حکومت کو نہیں گرایا جاسکتا کیونکہ موجودہ حکومت بھاری مینڈیٹ لے کر اقتدار میں آئی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت اقتصادی انقلاب کی راہ پر گامزن ہے‘ کسی کو بھی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنے دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو اس کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود کو شیخ الاسلام کہلوانے والے لوگوں کو قانون ہاتھ میں لینے پر اکسا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme