آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات ساڑھے 3 روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان

Published on March 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

imagesاسلا م آباد… عرب مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ملک میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔وزارت پیٹرولیم کے حکام کے مطابق عرب لائیٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے پیش نظر آئندہ ماہ کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 27 پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے98 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 8 پیسے، ہائی آکٹین 3 روپے 48 پیسے جب کہ پیٹرول 2 روپے 10 پیسے فی لیڑ مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھ سکتی ہے لیکن اس کے لیے اسے ان مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی کو کم کرنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes