فیصل آباد،پنجاب کلچر ڈے کارنگارنگ افتتاح،صوبائی وزیر کلچر خیال احمد کاسترو مہمان خصوصی

Published on March 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

پنجاب کلچر ڈے بھرپور روایتی انداز میں منایااور مختلف تقریبات میں پنجاب کا کلچر اجاگر کیا گیا
فیصل آباد (یو این پی) پنجاب کلچر ڈے کارنگارنگ افتتاح صبح10 بجے جناح باغ کے مین گیٹ پر ہوا۔صوبائی وزیر کلچر خیال احمد کاسترو مہمان خصوصی تھے۔کمشنرزاہد حسین،ڈپٹی کمشنرعلی شہزاداور دیگر افسران روایتی پنجابی لباس میں شرکت اور باغ جناح میں پنجابی کلچر کو اجاگر کرنے والے سٹالزکا معائنہ کرنے کے علاوہ باغ جناح کے دو نمبر گیٹ(جہاز والے گیٹ) سے مین گیٹ سریناہوٹل روڈ کی جانب واک کی قیادت کی اس موقع پر صدی احمد عالمی ریکارڈ ہولڈر منچھوں سے گاڑی کھینچنے کا مظاہرہ کیا علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام14 مارچ کو پنجاب کلچر ڈے بھرپور روایتی انداز میں منایااور مختلف تقریبات میں پنجاب کا کلچر اجاگر کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی علی احمد سیان نے کلچر ڈے پر دن 11 بجے چوک گھنٹہ گھر اور بازاروں کے داخلی راستوں پرسکولوں کے طالب علم کلچرل ڈریس پہن کر جھومر،بھنگڑاپیش کیا اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کارخانہ بازار میں طالبات روایتی کھانوں اور کلچرکو اجاگر کرنے والے سٹالز لگا ئے گئے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بھوانہ بازار میں بھی اسی نوعیت کے سٹالز لگائے گئے تھے جبکہ گورنمنٹ پاکستان ماڈل ہائی سکول کچہری بازار میں پنجابی موسیقی کاپروگرام ہوا جن میں ٹپے،ماہیے اور ڈھولے پیش کئے گے۔ ڈویژنل کمشنر زاہد حسین،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور ارکان اسمبلی ان ایونٹس کا دورہ کیا کلچرل اقدامات کا جائزہ لیا۔پنجاب آرٹس کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک کلچر میلہ باغ جناح اور فیصل آباد آرٹس کونسل میں رہے گا۔پنجاب کلچر ڈے میلہ کا پہلا مرحلہ باغ جناح میں منعقد ہوا جس میں گھوڑا ڈانس،جھومر،اونٹ رقص، کھانے کے سٹالز،دستکاری کی نمائش،لوک گیت اور قوالی کی گئی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes