ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

Published on September 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں صیحح فیصلے مسائل کے لئے حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ہمیں لوگوں کی سہولت اور آسانی کو ہر چیز پر مقدم رکھنا ہے اس کے لئے پرائس مجسٹریٹس اپنی انتظامی صلاحیتوں اور حکومتی اختیار ات کو بروئے کار لائیں گرانفروش ،ذخیرہ اندوز اور ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ مارکیٹ کمیٹی اور ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقررہ نرخوں پر اشیاءضروریہ کی فروخت کو یقینی بنا ئیں فیلڈ میں پھلوں سبزیوں کی کوالٹی پر بھی نظر رکھی جائے انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسرآئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں اشیاءضروریہ کے سٹاک خصوصاََ چینی ،آٹا ،دالوں کی قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ پر نظر رکھیں اور دوسرے شہروں سے اوکاڑہ کو فراہم کی جانے والی اشیاءمیں کسی جگہ پر بھی تعطل نہیں ہونا چاہیے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اوکاڑ ہ کی تینوں تحصیلوں کے 40 پرائس مجسٹریٹس کی انفرادی کار کردگی کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں اپنی موجودگی کا احساس دلائیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy