چینی صدر شی جن پھنگ کا سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کی ہر ممکن کوششیں کرنے پر زور

Published on August 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چین کے صوبہ سیچھوان کے لیانگ شان پریفیکچر کی جن یانگ کانٹی میں شدید بارشوں کی وجہ سے اچانک سیلاب آیا، جس کے نتیجے میں یان جیانگ ایکسپریس وے کے جے این 1 ٹینڈر سیکشن کے پروجیکٹ ڈپارٹمنٹ کے کچھ اہلکار ہلاک اور لاپتہ ہوگئے۔بدھ کے روز میڈ یا کے مطا بق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، ملک کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے اور ان کے اہل خانہ کو ہر طرح سے سہولت فراہم کی جائے۔ ریاستی کونسل کو جامع تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں سے قانون کے مطابق سنجیدگی سے نمٹنے کے لئے ایک ورکنگ گروپ بھیجا جائے اور اس واقعے سے سبق سیکھتے ہوئے لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes