سونامی تو ملکی تباہی کا باعث بنا ہم اقتدار میں آ کر ترقی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے تہمینہ دولتانہ

Published on March 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

بورے والا(یواین پی)مسلم لیگ(ن) کی مرکزی راہنماءتہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پوری قوم کی آزادی سلب کر رکھی ہے خدا کرے اسطرح کا بچہ کسی گھر میں پیدا نہ ہو جیسی زبان یہ استعمال کرتا ہے ایسی زبان کسی نے آج تک استعمال نہیں کی مریم نے پورے قوم کو جگایا ہے اور پوری اپوزیشن اس وقت ایک پلیٹ فارم پر سلیکٹڈ حکومت کے خلاف متحد ہے ہم بولتے نہیں کام کرکے دکھاتے ہیں ملک میں عنقریب مسلم لیک(ن) کا سیلاب آرہا ہے سونامی تو ملکی تباہی کا باعث بنا ہم اقتدار میں آ کر ملک میں تاریخی ترقی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے،میاں نواز شریف ہی اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرین ویو ہاﺅسنگ سوسائٹی میں مسلم لیگ(ن) کے پبلک سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے کارکن بلدیاتی الیکشن کی بجائے جنرل الیکشن کی تیاری کریں کیونکہ بلدیاتی الیکشن کا حکومتی شوشہ تھا جو کسی صورت نہیں کروانا چاہتے تقریب سے ممبران پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری یوسف کسیلیہ،میاں عرفان خاں دولتانہ سابق ممبران صوبائی اسمبلی ملک نوشیر خان لنگڑیال ایڈووکیٹ ۔میاں نعیم اختر بھابھہ۔میاں عمران عقیل دولتانہ ۔صاحبزادہ میاں محمد شاہد ۔نعیم صابر چوہدری ۔میاں آصف خورشید اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا تقریب میں سابق ارکان پنجاب اسمبلی مسسز شمیلہ اسلم،مسسز فرح منظور،سابق ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) سابق چیئرمین بلدیہ وہاڑی نادر علی بھٹی،امیدوار ضلعی میئر رانا طاہر کریم،میاں آصف خورشید،صدر بار چوہدری محمد صدیق،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد مشاہد،رانا محمد اجمل،راﺅ عزیز الرحمان،سردار ظہور احمد ڈوگر،شیخ محمد ایوب،چیئرمین یونین۔صدر انجمن تاجران چاچا محمد اسلم ۔صدر انجمن تاجران وہاڑی چوہدری طاہر شریف گوجر ۔سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی راو شبیر خان بلو۔ اختر نواز بھٹی ۔فاروق خان سلدیرا ۔حاجی نذیر احمد خان سلدیرا ۔ضیاء احمد خان ڈھڈی ۔عتیق الرحمن جنجوعہ ۔ کرنسلز،کونسلرز،عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔سسابق وفاقی وزیر محترمہ تہمینہ دولتانہ ۔۔سابق ایم این اے ۔چوہدری نذیر احمد آرائیں اور ممبران صوبائی اسمبلی نے تختی کی نقاب کشائی کرکے آفس کا افتتاح کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes