فیصل آباددرجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں واضح کمی

Published on July 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آبادگھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے درجہ دوئم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں واضح کمی کردی جس کے بعد درجہ دوئم کا گھی اور کوکنگ آئل 500روپے فی کلو ہو گیا ہے جبکہ گھی اور کوکنگ ائل کے 12کلو کے پیک کی قیمت میں 350روپے سے 400روپے تک کمی کی گئی، اس کمی کے ساتھ 12کلو پیک کی قیمت 6 ہزار روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت7روپے اضافے سی378روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سی261روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید ایک روپے اضافے سی195روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme