کوشش کریں گے تو میچ میں کم بیک کرسکتے ہیں۔محمد یوسف

Published on March 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

کراچی (یواین پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کراچی ٹیسٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ رن آؤٹ ہونے سے آسٹریلیا کو ردھم ملا جس سے انہوں نے فائدہ اٹھایا، یہ ایک بہترین سپیل تھا اور ایسے سپیل ماضی میں بھی ہوئے۔قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رن آؤٹ ہونے سے آسٹریلیا کو ردھم ملا جس سے انہوں نے فائدہ اٹھایا، یہ ایک بہترین سپیل تھا، ایسے سپیل ماضی میں بھی ہوئے، وسیم اور وقار بھاٸی بھی ایسے سپیل کرتے رہے ہیں، امام الحق باہر نکل کر مارتے ہیں، یہ ان کی اسٹرینتھ ہیں اور وہ بدقسمتی سے آؤٹ ہوگئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes